اطالوی سفیر کی جانب سے اپنے لڑکپن کی یادیں تازہ

پاکستان کے مختلف مقامات کی تصاویر اور اس دور کے اشتہارات سوشل میڈیا پر جاری کردئیے

جمعہ 15 نومبر 2019 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) اٹلی کے سفیر نے اپنے لڑکپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات کی تصاویر اور اس دور کے اشتہارات سوشل میڈیا پر جاری کردئیے۔ پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹیکاروو Stefano Pontecorvo نے ہوٹل میٹروپول ، اور مختلف مصنوعات کے ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے اشتہارات سوشل میڈ یا پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے سفیر پونٹی کاروو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچپن کے دوران پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اورروالپنڈی میں رہے ہیں اور کچھ تعلیم بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت انکے والد پاکستان میں اٹلی کے سفارت خانے میں تعینات تھے ، انہوںنے متعدد بار راولپنڈی کی ہارلے اسٹریٹ کا بھی ذکر کیا ہے جہاں اس وقت ان کے والد کی رہائش گاہ تھی۔ اٹلی کے سفیر کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انکی یادیں بہت گہری ہیں اور وہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں