حکومت فشریز سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے، رضوان احمد

اتوار 8 دسمبر 2019 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی سیکرٹری برائے بحری امور رضوان احمد نے کہا ہے کہ حکومت فشریز سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو انڈین اوشن ٹونا کمشین(آئی او ا ٹی سی) سے متعلق سائنٹفک کمیٹی کے 22ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

رضوان احمد نے کہا کہ فشریز سیکٹر خصوصی توجہ کا متقاضی ہے اور حکومت نے مچھلیوں کی برآمدات میں اضافے،غیر قانونی ماہی گیری سے نمٹنے اور پبلک و پرائیوٹ سیکٹر استعداد کار بڑھانے سمیت فشریز سیکٹر کی بہتری کیلئے ترجیحات کا تعین کر دیا ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں حکومت کیساتھ تعاون کرنے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،کراچی پورٹ ٹرسٹ اور بن قاسم پورٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی او ا ٹی سی کے رکن کی حیثیت سے ٹونا مچھلی کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔عالمی سطح پر فشریز کی صنعت ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند ہے۔پاکستان 1995سے آئی او ا ٹی سی کا رکن چلا آرہا ہے لیکن ٹونا سے متعلق پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں