چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی کی احسن اقبال سے ملاقات

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی نے سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ چین کے عوام اور قیادت پاکستان کے حقیقی دوست ہیں، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں