چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کے چیئرمین منتخب

بدھ 29 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور این اے 65 سے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی غلام مصطفیٰ شاہ نے کمیٹی چئیرمین کیلئے چوہدری سالک حسین کا نام تجویز کیا جس کی تائید کرتے ہوئے کمیٹی کے دیگر اراکین نے انہیں بلامقابلہ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے بجلی منتخب کر لیا۔

چوہدری سالک حسین نے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا اور بجلی کے شعبہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں