پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے تین سال میں بہترین کام کئے ، رہائشیوں کا اگلے الیکشن میں بھرپور حمایت کااعلان

منگل 25 فروری 2020 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے کہا ہے کہ وہ سوسائٹی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تین سالہ دور میں سوسائٹی میں بہترین کام کرکے سوسائٹی کے مکینوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈی کے رہائشی کاشف طارق نے سوسائٹی انتظامیہ کی اگلے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح موجودہ انتظامیہ نے گلیوں کی کارپٹنگ ، پانی کا مسئلہ ، سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کے علاوہ سکیورٹی معاملات میں بھی بہترین کام کیا ہے اس پر ان کے بے حد مشکور ہونے کے ساتھ امید کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد سوسائٹی کے چند دیگر مسائل جن میں ہسپتال ، سکول کا مسئلہ بھی ہے اس کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے پی ڈبلیو ڈی کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاجائے گا اس سلسلے میں سوسائٹی کے تمام رہائشی چوہدری ارشاد ، عباس حبیب کے ریزیڈشنل گروپ اور ان کی ٹیم کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں