سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز کی گئی انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران سیکٹر ایف ٹین مرکز میں غیر قانونی 02 کباڑ خانے، 01 کمرہ، 01 تندور اور شیڈ، 03 واش روم اور 01 سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کری روڈ پر سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دوسری ٹیم نے غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریت، بجری اور اینٹوں کے 06ٹھیے، 01شٹرنگ کا ڈپو، 02کمرے،02 فروٹ کے ٹھیے اور 02 بھوسے کی فروخت کے ٹھیے ختم کر دیئے۔ انسداد تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سیکٹر آئی نائن جاوا چوک سے 01 نیا تعمیر کیا گیا سروس سٹیشن مسمار کر دیا۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں نے معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں