دفتر خارجہ کے کشمیر سیل کے کوآرڈینیٹر کا کشمیری میڈیا سے معلومات کے تبادلے پر اتفاق

میڈیا کے نمائندوں کی پاکستان کی جانب سے کشمیر کاز کی موثر حمایت اور یک جہنتی کے اظہار کی تعریف

جمعہ 28 فروری 2020 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) دفتر خارجہ کے کشمیر سیل کے کوآرڈینیٹر نے کشمیری میڈیا سے معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ اور دفتر خارجہ کے کشمیر سیل کے کوآرڈینیٹر کی آزاد جموں کشمیر کے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی ۔ مسئلہ کشمیر کو اہم فورمز پر موثر انداز سے اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کشمیری میڈیا سے معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ اور انکے جائز حق خوارادیت کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے زریعے مسئلہ کشمیر کا حل ہمیشہ سے پاکستان کی ترجیح رہا ہے۔بریفنگ کے دوران 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کے حالات اور ان پر بین الاقوامی میڈیا، حکومتوں اور پارلیمانوں کے ردعمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اقوام متحدہ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران تین مرتبہ مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میڈیا کے نمائندوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیر کاز کی موثر حمایت اور یک جہتی کے اظہار کی تعریف کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں