راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں اس وقت کرونا کے 10 پازیٹو مریض موجود ہیں،انتظامیہ

جمعرات 26 مارچ 2020 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں پر مشتمل کرونا وائرس کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افرد کی اسکریننگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں اس وقت کرونا کے 10 پازیٹو مریض موجود ہیں،پازیٹو کیسسز میں 4 افردا کا تعلق کے پی کے، 2 کا تعلق جہلم، 1 مریض کا تعلق سرگودھا سے ہے،3 ایسے مریض بھی ہیں جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے،9 پازیٹو مریضوں کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے،1 مریضہ کو واہ کینٹ کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا،اکثریت مریض بیرون ملک سے سفر کر کے پاکستان پہنچے،گزشتہ روز کرنا وائرس کے باعث ایک مریضہ راولپنڈی میں انتقال بھی کر چکی ہے،راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 1030 گلووز، 95 این 95 ماسک ، 60 گوگلز 1900 شو کوورز موجود ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں