احساس کیش ایمر جنسی پروگرام :149 ارب87 کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم

مجموعی طور پر 1کروڑ 23لاکھ 84ہزار سے زائد محنت کش افراد نے رقوم وصول کرلی

پیر 6 جولائی 2020 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک پورے ملک کی1کروڑ 23لاکھ 84ہزار سے زائد محنت کش افراد میں مجموعی طور پر 149ارب87کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے حوالے سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 2لاکھ 2ہزاار سے زائد افراد میں 2ارب47کروڑ روپے بلوچستان کے 6لاکھ 25ہزار سے زائد افراد میں 7ارب60کروڑ روپے گلگت بلتستان کے 88ہزار سے زائد افراد میں 1ارب 8کروڑ روپے وفاقی دارلحکومت کے 65ہزار سے ذائد افراد میں 87کروڑ روپے سے زائدخیبر پختونخوا کے 21لاکھ 31ہزار سے زائد افراد میں 25ارب87کروڑ روپے پنجاب کے 55لاکھ 87ہزار سے زائد افراد میں 67ارب 15کروڑ روپے سے زائد جبکہ سندھ کے 37لاکھ 23ہزار سے زائد افرا دمیں 44ارب90کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے مستحقین میں تقسیم کی جانے والی رقم میں 1ارب 26کروڑ روپے احساس کفالت سکیم کے بقایا جات بھی ادا کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں