آئی ٹی نے تو نئے مقدمے کے اندراج کی سفارش کی تھی مگر سندھ حکومت کیوں 4 سال تک سوئی رہی، علی زیدی

اتوار 12 جولائی 2020 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی نے تو نئے مقدمے کے اندراج کی سفارش کی تھی مگر سندھ حکومت کیوں 4 سال تک سوئی رہی، کیا یہ مجرموں کی باہمی رضامندی اور سمجھوتے کا معاملہ ہے، میں نے خود اور اپنے اہل خانہ کو خطرے میں ڈال کر اپنے شہر، ملک اور گینگ وارز کی بھینٹ چڑھنے والوں کی خاطر یہ قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

جار ی ایک بیان میں علی زیدی نے کہاکہ یقین کر لیں، میں یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لیکر جاؤں گا۔مجھے قومی امید ہے کہ عدالت عظمیٰ شواہد کو دیکھے گی اور انصاف مہیا کرے گی۔سپریم کورٹ کے بعد ذاتِ باری تعالیٰ ہی تو ہے جو منصف اعظم اور اپنے بندوں کو انصاف مہیا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں