سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،وفاقی دارالحکومت سے 3خطرناک ملزمان گرفتار

ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی ، موبائل فونزبرآمد کرلئے گئے

بدھ 23 ستمبر 2020 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے 3خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 خطرناک ملزم گرفتارکرلئے ۔

یہ کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں اے ایس آئی ذوالفقار،اے ایس ائی صفدر اے ایس ائی فیاض اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فونز برآمداور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کراچی کمپنی،شالیمار اور گولڑہ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاکہ ملزمان گن پوائنٹ پر گھروں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں محمد یونس،خانزاد اور غلام شبیر شامل ہیں۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں