وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی اور سب کے دل جیت لئے، تمام مسائل اور ایشوز پر کھل کربات کی،چیئرمین مولانا طاہر اشرفی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستاب علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام مسائل اور ایشوز پر کھل کربات کی،وزیر اعظم نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی اور سب کے دل جیت لئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے برما، فلسطین ،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا معاملہ اقوام عالم میں اٹھایا،کلام اللہ سے لیکر ناموس رسالتؐ تک سب معاملات پر وزیر اعظم نے بات کی۔

(جاری ہے)

طاہر اشرفی نے کہا کہ فخر ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم نے امہ کی ترجمانی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں