ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابقآلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو ا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا اور مسلسل کئی ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر 8.76 فیصد ہوگئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں آلو، ٹماٹر، دال مسور، تازہ دودھ، دہی اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیائ مہنگی ہوئیں، اور اسی ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، چینی، چکن، دال چنا، دال ماش سمیت 11 اشیائ سستی ہوئیں جبکہ گذشتہ ہفتے 26 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گذشتہ ہفتے کے دوران 18 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی رکھنے والے غریب طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور 18 ہزار روپے ماہوار سے کم کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11.37فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175 روپے ماہوار سے زیادہ کمانے والوں کیلئے سب سے کم مہنگائی کی شرح بڑھی اور ان کے لئے مہنگائی کی شرح 7.56 فیصد رہی، جب کہ 23 ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 10 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں