ٴ اپوزیشن کی سرکس کوئٹہ میں بھی ناکام ہو گئی، پی ڈی ایم ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، عامر مغل

ةایک عدالتی مفرور اور بھگوڑے کا فوج پر حملہ افسوسناک ہے، پاک افواج عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ٴآج جے یو آئی کی محب وطن اور دیانتدار قیادت کو آگے بڑھ کر مولانا فضل الرحمان کو ہٹانا ہو گا ۷ن لیگی ،جے یو آئی اور پی پی قیادت احتساب کے ڈر سے ملکر اداروں پر حملہ کر رہے ہیں ،سینئیر رہنما تحریک انصاف

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:00

۲ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سرکس کو کوئٹہ کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ محب وطب اور دیانتدار قیادت کو آگے بڑھ کر جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کو سنبھالنا ہو گا۔ کیونکہ مولانا فضل الرحمان نے اقتدار کی چند سیٹوں اور چند ٹکوں کے عوض جے یو آئی کو کرپٹ مافیا کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت احتساب پر این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ملک دشمن ایجنڈے پر کھیل رہی ہے۔ پاکستان سے کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ ایک مفرور اور بھگوڑے مجرم کا جلسے میں خطاب کروانا اور اس سے پاکستان کی فوج پر حملے کروانا افسوسناک ہے۔ اپوزیشن کا اصل مسلہ ہی یہی ہی کہ فوج مداخلت کر کے ان کو NRO کیوں نہیں دلوا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ان کی انتہاء کوشش کے باوجود فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

پاکستان کی عوام پاک افواج کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔ اور پاک افواج 22 کروڑ دلوں کی دھڑکن ہیں۔ مولانا فضل الرحمان وہ واحد عالم دین ہیں جو سپریم کورٹ سے سند یافتہ چوروں کو بچانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ اور کراچی کے طرح کوئٹہ کی عوام نے بھی اپوزیشن بیانئیے کو مسترد کر دیا ہے۔ غریب عوام مدارس میں بچوں کو پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان ان کو اپنی کرپشن بچاو مہم کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اور مولانا کے زیر اثر مدارس سے جلسوں میں نہ جانے والے بچوں کو نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ آج کے جلسے سے ثابت ہوا کہ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوء دلچسپی نہیں ہی ان کا کا مسلہ صرف اور صرف کرپشن کے کیسز سے نجات ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں