اسکول کہیں بھی بند نہیں کریں گے، صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن

بدھ 25 نومبر 2020 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، اسکول کہیں بھی بند نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے امتحانات بھی لیں گے اور تعلیمی ادارے بند نہیں کریں گے۔کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کہیں بھی اسکول بند نہیں کیے گئے، یہاں بند کر دئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمارا بھی سوچیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں