اسلام آباد پولیس کے 102 پولیس کانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

جمعرات 26 نومبر 2020 20:27

اسلام آباد۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :اسلام آباد پولیس کے 102 پولیس کانسٹیبلز کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات کے بعد اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار کی ہدایات کے بعد ڈی پی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ایس ایس پی (ہیڈ کوارٹرز) عرفان طارق نے کی جس میں ڈی ایس پی (ہیڈ کوارٹرز) شمس اکبر اور ڈی ایس پی (پولیس ٹریننگ سکول) طاہر خان نے شرکت کی۔

ڈی پی سی کی سفارشات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 102 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے ترقی پانے والے تمام پولیس کانسٹیبلز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پولیس اہلکار اگلے عہدوں میں ایمانداری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گے اور محنت اور پیشہ ورانہ رویئے کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں