ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم عادل صدیقی کا بھی کورونا وائرس مثبت آگیا

جمعہ 27 نومبر 2020 18:42

اسلام آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت   ایم کیو ایم کے بانی  کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم عادل صدیقی کا بھی کورونا وائرس مثبت آگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں عادل صدیقی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نےملزم عادل صدیقی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں اور بتایاکہ عادل صدیقی کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال داخل ہیں اور عدالت پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئےملزم عادل صدیقی کی عبوری ضمانت میں  15 دسمبر تک توسیع کر دی۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں