حکومت کا تو دعویٰ تھا پشاور جلسہ ناکام تھا،لوگ نہیں آئے تو پھر یہ متضاد بیان کیوں کہ کرونا جلسے سے پھیلا سینیٹر روبینہ خالد

حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی حکمت عملی واضح کرے،بیانات سے نااہلی نہیں چھپائی جاسکتی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا تو دعوی تھا کہ پشاور جلسہ ناکام تھا،لوگ نہیں آئے تو پھر یہ متضاد بیان کیوں کہ کرونا جلسے سے پھیلا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خلاد نے کہاکہ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی حکمت عملی واضح کرے،بیانات سے نااہلی نہیں چھپائی جاسکتی ۔

روبینہ خالد نے کہاکہ حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنے کے علاوہ کورونا کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور مریضوں کیلئے کیا اقدامات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

روبینہ خالد نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا سے متعلق عوام میں آگاہی پھیلانے میں بھی ناکام رہی ہے، پارلیمنٹ کو تالے لگائے گئے ہیں، سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس بھی نہیں ہورہے ۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی کابینہ ہر میٹنگز اور دیگر پروگرامات کرتے ہیں،کیا اس سے کورونا نہیں پھیلتا، حکومت تاثر دے رہی ہے کہ کورونا وباصرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہی پھیلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے ، اپوزیشن تحریک کی کامیابی نے سلکٹڈ کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور حکومتی سازش کا حصہ ہے، کورونا کے باوجود عوام سلکٹڈ اور کٹھ پٴْتلی حکومت سے نجات چاہتے ہیں، : پی ڈی ایم حکمران ٹولے کے خلاف عوام کی امید کی کرن ہے جو ہر صورت کامیابی سے ہم کنار ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں