پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

اسمارٹ آفس ایپ تجرباتی مراحل میں سے گزر رہی ہے اس سال جون سے تمام سرکاری ملازمین ایب استعمال کر سکیں گے، سید امین الحق

جمعہ 15 جنوری 2021 23:17

پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی جبکہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اسمارٹ آفس ایپ تجرباتی مراحل میں سے گزر رہی ہے اس سال جون سے تمام سرکاری ملازمین ایب استعمال کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلیکام سید امین الحق کے بیان کے مطابق واٹس ایپ طرز کی نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے پہلے مرحلے میں یہ سرکاری ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی صارفین میں پائی جانے والی تشویش سے بخوبی آگاہ ہیں ،تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو مرتب کررہے ہیں پالیسی کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیار کر رہے ہیں واٹس ایپ صارفین کے حساس ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے بعد اب یہ ضروری ہوگیا تھا کہ ہم اپرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پر اپنی کام کی رفتار کو دوگنا کریں تاکہ شہریوں کی پرائیویسی کو جلد از جلد محفوظ بنایا جا سکے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے ڈرافٹ پر جاری کام کو مزید تیز کر دیا ہیجسے کچھ دنوں میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں