پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کیجانب سے پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں توسیع مسترد

جمعہ 15 جنوری 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں توسیع مسترد کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں توسیع مسترد کرتے ہیں۔ کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز مزید بند نہیں ہوں گے بلکہ مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہورہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے پیر 18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں