ثاقب بشیر صدر ،احتشام کیانی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ،ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:50

اسلام اٰباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات،نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ایکسپریس نیوز کے ثاقب بشیر صدر ، ٹونٹی فور کے احتشام کیانی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،سنیئر نائب صدر بی بی سی سے شہزاد ملک ، نائب صدر امبرین علی منتخب ہوگئے ،فنانس سیکرٹری ذیشان سید ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر نصیر بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،جوائنٹ سیکرٹری فرح ماہ جبیں،پریس سیکرٹری حسین احمد چوہدری منتخب ہوگئے ، گورننگ باڈی میں آصف نوید،زبیر قریشی، راجہ بشارت شامل ہوگئے ،نجیب ملک،محمد فیض،برہان بخاری اور عمر برنی گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہوگئے ،الیکشن کمیٹی میں چیئرمین اعظم خان، ممبران میں شاہ خالد، ریاض الحق شامل تھے، کمیٹی باقاعدہ نوٹیفکیشن اور اعلان پیر دن دو بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کریگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں