سی ڈی اے کی اسلام آباد کچہری میں غیر قانونی لاء چیمبرز کے خلاف آپریشن کی کوشش ناکام ، وکلاء کی تھانہ جلانے کی دھمکی

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سی ڈی اے کی اسلام آباد کچہری میں غیر قانونی لاء چیمبرز کے خلاف آپریشن کی کوشش ناکام ہوگئی ،اسلام آباد بار کونسل کے وکلا نے ایس ایچ او کو تھانہ جلانے کی دھمکی دے دی ،گذشتہ روز سی ڈی اے نے پی ایس او پمپ کے قریب بنے غیر قانونی چیمبرز کے خلاف آپریشن کی کوشش کی ،مخبری پر ظفر کھوکھر اور دیگر وکلا تھانہ مارگلہ پہنچے اور ایس ایچ او کو دھمکیاں دیں ،وکلاء نے دھمکی دی کہ آپریش کی صورت میں پولیس کو ضلع کچہری میں داخل نہیں ہونے دیں گے، سی ڈی اے نے وکلا کے ممکنہ رد عمل پر آپریشن ملتوی کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں