اسلام آباد،وفاق کے تمام تھانہ جات میں گزشتہ 20 دنوں میں 484 مقدمات درج ہوئے 278 ملزمان گرفتار، 923 ملزمان فرار

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وفاق کے تمام تھانہ جات میں گزشتہ 20 دنوں میں 484 مقدمات درج ہوئے 278 ملزمان گرفتار اور 923 ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں کی حدود میں ہونے والے جرائم اور ان کے مقدمات کا اندراج ، گرفتارملزمان اور عدم گرفتارملزمان کی تفصیل کچھ یوں ہے تھانہ کوہسار میں گزشتہ 20 دنوں میں ٹوٹل 24 ایف آئی آر درج ہوئی جن میں 7 ملزمان گرفتار ہوئے اور 37 تاحال عدم گرفتار ہیں تھانہ گولڑہ میں ٹوٹل 21 ایف آئی آر درج ہوئی 9 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 16 عدم گرفتار ہیں تھانہ ترنول میں34 ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 17 ملزمان گرفتار ہوئے اور 84 عدم گرفتار ہیں تھانہ سبزی منڈی میں 28 مقدمات درج ہوے 16 ملزمان گرفتار جبکہ 17 تاحال فرار ہیں تھانہ نون میں 17 ایف آئی آر درج ہوئی جن پر 12 ملزمان گرفتار جبکہ 46 عدم گرفتار ہیں تھانہ کھنہ 24 آف آئی آر درج ہوئی 23 ملزمان گرفتار 8 تاحال فرار۔

(جاری ہے)

تھانہ کورال میں 29 مقدمات درج ہوئے 18 ملزمان گرفتار اور 78 تاحال فرار ہیں تھانہ لوہی بھیر میں 38 مقدمات کا اندراج ہوا جن میں 12 ملزمان گرفتار ہوئیجبکہ 25 عدم گرفتار ہیں تھانہ آبپارہ میں 30 ایف آئی آر کا اندراج ہوا 24 ملزمان گرفتار اور 13 فرار ہیں تھانہ بارہ کہو میں 23 مقدمات کا اندراج ہوا 10 ملزمان گرفتار جبکہ 33 عدم گرفتار رہے تھانہ مارگلہ میں 12 ایف آئی آر درج ہوئی 4 ملزمان گرفتار اور 14 عدم گرفتار ہیں تھانہ کراچی کمپنی میں 25 مقدمات رپورٹ ہوئے 14 ملزمان گرفتار جبکہ 14 ہی فرار ہیں تھانہ شالیمار میں 26 مقدمات درج ہوئے 10 ملزمان گرفتار جبکہ 14 عدم گرفتار ہیں تھانہ رمنا میں 27 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 16 ملزمان گرفتار جبکہ 62 ملزمان عدم گرفتار ہیں تھانہ انڈسٹریل ایریا میں 20 ایف آئی آر درج ہوئی 17 ملزمان گرفتار جبکہ 10 تاحال فرار ہیں تھانہ شمس کالونی میں 16 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 10 ملزمان گرفتار جبکہ 17 فرار ہوئے تھانہ نیلور میں 12 مقدمات کا اندراج ہوا 8 ملزمان گرفتار جبکہ 12 تاحال فرار ہیں تھانہ سیکرٹریٹ میں 10 ایف آئی آر کا اندراج ہوا جن میں 5 ملزمان گرفتار اور 10 عدم گرفتار رہے تھانہ بنی گالہ میں 18 مقدمات درج ہوئے جس میں 10 ملزمان گرفتار جبکہ 66 عدم گرفتار ہیں تھانہ سہالہ میں 25 ایف آئی آر کا اندراج ہوا جن میں 14 ملزمان گرفتار اور 15 ملزمان عدم گرفتار ہیں تھانہ آئی نائن میں 13 مقدمات درج ہوئے جن میں 12 ملزمان گرفتار جبکہ 321 تاحال فرار ہیں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ٹو ٹل 9 مقدمات کا اندراج ہوا جن میں 8 ملزمان گرفتار اور 5 تاحال فرار ہیں اب ان تھانوں کا ذکر کرتے ہیں جن کی حدود میں جرائم کی شرح زیادہ تعداد میں ہے اور مقدمات کا زیادہ اندراج ہے تھانہ ترنول 34، لوہی بھیر 36، اور تھانہ آبپارہ میں 29 مقدمات کا اندراج ہوا۔

اور اب ان تھانوں کا ذکر کرتے ہیں جن میں پولیس کی اعلی حکمت عملی کی وجہ سے کم جرائم کی شرح رپورٹ ہوئی تھانہ مارگلہ 11،تھانہ سیکرٹریٹ 10، اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 9 مقدمات درج ہوئے وہ تھانے جن میں زیادہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھانہ کھنہ اور ابپارہ 23، 23، کورال 18 اور ترنول 17 .اور اب آخر میں وہ تھانے جو پچھلے 20 دنوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے میں نااہل رہے اور ملزمان کی بڑی تعداد عدم گرفتار رہی۔ تھانہ آئی نائن 321، ترنول 84، اور کورال 78 ملزمان کو رفو چکر کروا کر بیٹھے ہیں ان تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی کیا حکمت عملی ہوگی ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتا ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں