کابینہ اجلاس میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور

جمعرات 25 فروری 2021 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو الیکش کمیشن کے فیصلے کے تمام نکات پر آپشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران کابینہ کو سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم کے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ کابینہ کو ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔عمران خان نے کابینہ کو دورہ سری لنکا پر بھی اعتماد میں لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں