عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے ریلیف درکار ہے، مصنوعی معاشی اعشاریئے نہیں،سید سبط الحیدر بخاری

حکومت تین سال میں ڈیویلپمنٹ کے نام پر ایک اینٹ نہیں لگا سکی، تبدیلی سرکار سوشل میڈیا سے باہر نکلی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 23 جون 2021 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں کمی کے حوالیسے حکومتی ریلیف درکار ہیں، تبدیلی سرکار کی جانب سے خود ساختہ مصنوعی معاشی اعشاریوں سے عوام کو کوئی سروکار نہیں۔ تبدیلی سرلار زمینی حقائق پر عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ کے نام پر تبدیلی سرکار گزشتہ تین سال میں ایک اینٹ بھی لگانے میں ناکام رہی ہے، گزشتہ تین سال میں ملک پر غیر ملکی قرضوں کی شرح میں ریکارڈ ساز اضافہ ہوا ہے لیکن دوسری جانب ملک میں اس دوران کسی بھی شعبہ زندگی میں نا تو کسی میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوا اور نہ ہی کسی بڑے میگا پراجیکٹ کی داغ بیل ڈالی گئی، تحریکِ انصاف حکومت گزشتہ ادوار کے جاری پراجیکٹس پر اپنے نام کی تختی لگوا پر عوام کو بیواقوف بنانے کی ناکام سعی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی سرکار کی حقییقت عوام پر کھل چکی ہے، ملک میں غریب حکومتی عدم سنجیدگی کے سبب غریب سے ٖغریب تر ہوتا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے حکومتی وزراء اور حکومتی ارکان نے طوفانِ بدتمیزی برپا کیا، تاکہ توجہ بجٹ سیشن سے ہٹا کر اپنے اہداف سے عوام کو بیواقوف بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے پسماندہ اور غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں ریکارڈ اضافے کیئے گئے سرکاری محکموں میںلوگوں کو مستقل روزگار فراہم کیا گیا اور ملک میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا لیکن موجودہ تبدیلی سرکار عوام سے آخری نوالہ بھی چھننے پر تلے ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں