آزادکشمیر ٹیکس کے قومی نظام سے منسلک ہو گیا ہے جو عوام کے لئے ایک بڑا دن ہے، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

،ہمیں امید ہے ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکسسز کلکشن میں اضافہ ہوگا، وقت بھی بچے گا ، شکیل قادر خان نے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر دیا

جمعرات 29 جولائی 2021 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) آزادجموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر ٹیکس کے قومی نظام سے منسلک ہو گیا ہے جو عوام کے لئے ایک بڑا دن ہے،یہ قومی یکجہتی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔آزاد کشمیر کا ٹیکس سسٹم قومی دھارے میں شامل نہیں تھا جو شامل ہو گیا ہے،ہمیں امید ہے ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکسسز کلکشن میں اضافہ ہوگا۔

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد کے کمیٹی روم میں اے جے کے میں انکم ٹیکس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل،چیئرمین سی بی آر ڈاکٹر سید آصف حسین ،ایس ایم بی آر فیاض علی عباسی ،سیکرٹری سروسز چویدری لیاقت حسین ، ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے لئے بہت بڑا دن ہے آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم سے لوگوں کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور وقت بچے گا۔ڈیجیٹل سسٹم کے افتتاح سے صارفین کو انکم ٹیکس سے متعلق معلومات آن لائن میسر ہو نگی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ٹیکس کلییشن اچھی رہی مجھے امید ہے کہ اس نظام کے بعد اسمیں اضافہ یو گا۔

انہوں نے ڈیجیٹل سسٹم کے قیام میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف حسین ،ایس ایم بی آر فیاض علی عباسی ،سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر خان کی کارکردگی کو سراہا۔ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے صافین کو آن لائن رجسٹریشن سسٹم ،آن لائن ریٹرن آف انکم ٹیکس اور یوزر مینجمنٹ کی سہولت میسر ہو گی، کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر محمود نے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کو سسٹم سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے چیف سیکرٹری کو سسٹم کے مختلف نکات سے متعلق بتایا اور کہا کہ اس سے صارفین جدید ترین سہولیات سے مستفید ہونگی.ٹیکس گزاران آن لائن ریٹرن اپنے اکاونٹ سے کر سکیں گے۔کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر محمود نے بتایا کہ آئی آر آئی ایس اپلیکیشن کے ذریعے ای فائلنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیکس گزار ٹیکس دیگا تو سی پی آر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید جاری ہو گی جو آئی آر ایس میں خود بخود ظاہر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلزٹیکس ریٹرن دسمبر 2021!تک الیکٹرانیکلی فائل کی جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے جعلی انوائسز اور فلائنگ انوائسز کا خاتمہ ہو گا یہ یوزر فرینڈلی ہو گی جس سے صارفین کو بہت سہولت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاران کی رہنمائی کے لئے محکمہ ان لینڈ ریونییو میں سہولت کار آفیسرز بھی موجود ہونگے۔تمام توٹسز آئی آر آئی ایس کے ذریعے جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی ایس ایپلیکیشن کے ذریعے ای فائلنگ کی سہولت دستیاب ہو گی .انہوں نے کہا کہ اس سے ٹیکس کلیکٹرز اور ٹیکس گزار کے درمیان فزیکل انٹریکشن ختم ہو جائے گا،صارفین iris.ajkird.giv.com.//:https ویب سائت سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں