اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریائوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان فوج کے دستے اور نیوی خوطہ خوروں کی خدمات طلب

جمعہ 30 جولائی 2021 23:42

اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریائوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریائوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان فوج کے دستے اور نیوی خوطہ خوروں کی خدمات طلب کر لی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کابینہ کی منظوری کے لئے سمری کی منظوری دے دی۔پاک فوج کے دستے اور نیوی کے خوطہ خورانتظامیہ کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے۔پاک فوج کے دستوں اور نیوی کے خوطہ خوروں کو آئین کے ارٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments