اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا غیرقانونی تجاوزات کیخلاف متحرک اور بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا غیرقانونی تجاوزات کے خلاف متحرک اور بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں جہاں جہاں نالوں اور دریاں کے گرد غیرقانونی تجازوات ہیں ان کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔حمزہ شفقات نے کہا کہ تقریباً غیرقانونی تجازوات کو مسمار کر دیا گیا ہے، چھٹی کے دن بھی سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں رہیں گی اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن اور کریک ڈان جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں