بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو لے آیا ہے،بھارت کا رویہ کرکٹ کے عالمی اصولوں کے منافی ہے،سردار تنویر الیاس

ہرشل گبز کو کشمیر پرئمیر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت کا دھمکیاں دینا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا ہے،نو منتخب ممبر اسمبلی آزاد کشمیر

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) نو منتخب ممبر اسمبلی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو لے آیا ہے،بھارت کا رویہ کرکٹ کے عالمی اصولوں کے منافی ہے،ہرشل گبز کو کشمیر پرئمیر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت کا دھمکیاں دینا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دھونس جمانا چاہتا ہے جس میں اسے ناکامی ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کا پاکستان ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کشمیر پرئمیر لیگ اللہ کے فضل سے ہو کر رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں