ندیم بابر اور تابش گوہر کا مستعفی ہونا اس سوال کا جواب چاہتا ہے لوٹ مار کا حساب کون دے گا ،فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے معیشت ،صنعت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار بھرتی کئے ہوئے ہیں جو عوام کی جیبوں پر ڈاکے پہ ڈاکے مار رہے ہیں، بیان

منگل 21 ستمبر 2021 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ندیم بابر اور تابش گوہر کا مستعفی ہونا اس سوال کا جواب چاہتا ہے کہ لوٹ مار کا حساب کون دے گا ایل این جی میں سینکڑوں ارب روپے کا قومی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا حساب کون دے گا اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کندی نے کہاکہ عمران خان نے معیشت اور صنعت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار بھرتی کئے ہوئے ہیں جو عوام کی جیبوں پر ڈاکے پہ ڈاکے مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے معیشت کے ماہرین نے ملکی معیشت کو بدحال کر دیا ہے، قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا حساب عمران خان سے ہی لیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو حوالہ ہنڈی پر اکساتے تھے اور حوالہ ہندی کی مارکیٹنگ کرتے تھے۔ اب پتہ چلا کہ عمران خان نے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کے لئے حوالہ ہنڈی کا راستہ اختیار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں