خیبر پختونخواہ سٹون کرشنگ رولز سے متعلق کیس کی سماعت

کے پی حکومت زیر سماعت مقدمہ میں نئے قوانین کیسے بنا سکتی ہی سپریم کورٹ

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ سٹون کرشنگ رولز سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سٹون کریشرز کو اخبار اشتہار کے ذریعے کیس سے متعلق اگاہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ کے پی حکومت زیر سماعت مقدمہ میں نئے قوانین کیسے بنا سکتی ہی کے پی حکومت کو نیا قانون بنانے پر توہین عدالت کا نوٹس کیوں نہ دیں،سپریم کورٹ کیس سن رہی ہے اور صوبائی حکومت نے قانون تبدیل کردیا، سٹون کرشرز متاثرہ فریق ہیں انکو فریق بنا کر کیس سنیں گے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ نئے قانون میں تو رہائشی علاقوں سے سٹون کرشرز کے فاصلے کو بھی کم کردیا گیا۔

مقامی افراد کے وکیل نے ایک موقع پر بتایا کہ صرف دو چار سٹون کرشرز ہی قواعد کو فالو کر رہے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر مختلف سٹون کرشرز کی طرف سے فریق بننے کی دائر درخواست منظور کر لیں۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سٹون کریشرز کو اخبار اشتہار کے ذریعے کیس سے متعلق اگاہ کرنے کا حکم دیتے ہو?کیس کی مزید سماعت دسمبرتک ملتوی کر دی ہے۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں