شازیہ مری کی خورشید شاہ کی رہائی پر جیالوں کو مبارکباد

نیب خیالی مقدمات بنا کر حکومت کے مخالفین کو ہراساں کرتا ہے ،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کرنے کے حکم پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے اور نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کیلئے بنایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو جھکانے کیلئے انکے خاندان کی خواتین کے خلاف بھی مقدمے بنائے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آمروں اور ان کی باقیات نے احتساب کو سیاسی ایجنڈا بنایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں