سینیٹر فیصل جاوید شعیب اختر کی حمایت میں آگئے

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:51

سینیٹر فیصل جاوید شعیب اختر کی حمایت میں آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی سرکاری چینل پر میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی انفرادی شخص کا عمل نہیں بلکہ یہ ادارے کی بات ہے ، یہ عوامی پیسے کا معاملہ ہے ۔انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ کسی انفرادی شخص کا عمل نہیں بلکہ یہ ادارے کی بات ہے ، یہ عوامی پیسے کا معاملہ ہے ، یہ بڑی عمارتوں کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس معاملے پر بحث کریں گے کیونکہ ورلڈکپ میں جو خوشی ہماری ٹیم ہمیں دے رہی ہے اسیخراب نہیں کرنا چاہتے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہمارے ہیروز کے بارے میں نہیں ہے، یہ ہمارے وقار کے حوالے سے بھی اہم ہے، یہ ہمارے سرکاری براڈکاسٹر کے بارے میں بھی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو بہت زیادہ غیر پیشہ ورانہ طور پر سنبھالا گیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب ہر کوئی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے اور ورلڈکپ میں اس کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کر رہا ہے تو آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اپنے ہیروز کا احترام کریں۔اپنے اسی ٹوئٹ میں انہوں نے شعیب اختر کیلئے اپنی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں