نیر حسین بخاری کا سینیئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 30 نومبر 2021 00:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سینیئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ضیاء الدین بے باک اور کہنہ مشق صحافی تھے آج صحافت کا ایک اور عہد تمام ہوا نیر بخاری نے کہا کہ ضیاء الدین مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے مثالی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی انہوں نے ضیاء الدین مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں