حکومت کورونا فنڈ کے 40 ارب کا حساب دے، سینیٹر عرفان صدیقی کا مطالبہ

منگل 30 نومبر 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کا حساب دینے کا مطالبہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعوے دار بلا تاخیر کورونا فنڈ کے 40ارب روپے کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا اسیکنڈل سینیٹ میں اٹھایا جائے گا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت منظم جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتی رہی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ 6 ماہ تک بدعنوانی کی اس شرمناک کہانی کو عوام سے چٴْھپایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں