ملک میں کورونا وبا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے

24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تشخیص کیلئے 47ہزار 084ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47ہزار 084ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 431افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 08افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.91فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 858مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں