اسلام آباد،تھانہ آبپارہ کی حدومیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بناکر سب کچھ لوٹ لے گئے، پولیس اہلکار دیکھتے رہے

پیر 6 دسمبر 2021 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) تھانہ آبپارہ کی حدومیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات. ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بناکر سب کچھ لوٹ کر لے گئے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بناکر گھر کو لوٹ کر لے گئے۔ اہلخانہ کا بیان ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر سے نکلتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

جب ڈاکو فرار ہورہے تھے تب پولیس کی گاڑی پہنچ گئی پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتے رہے۔ جبکہ ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ایک ڈاکو نے تعاقب کرنے والی پولیس وین پر سیدھی فائرنگ کی۔دو فائر پولیس وین کو بھی لگے ہیں۔ اس ٹائم موقع پر موجود اے ایس آئی ثناء اللہ کے مطابق ایک ڈاکو کو میں نے قابوکرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی۔میں نے ڈاکو سے لوٹے ہوئے زیورات اور نقدی چھین لی۔ تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ ڈاکو کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں