نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے بلوچستان متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

بند شاہراہوں کو ممکنہ طور پر بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ N-50 دہانہ سر سیکش گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہےاور سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کےزیر نگرانی این ایچ اے کا عملہ اور مشینری سائٹ پر متحرک ہے، سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک محتاط اندازے کے مطابق سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولے جانے کے لئے تقریباً 72 گھنٹے درکار ہوں گے۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ کو ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کی درخواست کی ہے ۔ ڈی آئی خان این-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے والوں کو مزید سفری معلومات اور مدد کے لیے این ایچ اے بلوچستان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ سفر کے دوران احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ این ایچ اے اپنے وسائل میں اپنے روڈ نیٹ ورک کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں