خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں انتخابی عذرداری کی سماعت ملتوی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں انتخابی عذرداری کی سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اس حلقہ سے آزاد امیدوار عبدالشکور خان کے وکیل ضیاء الرحمان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دوبارہ گنتی ہوئی تو جیت کا فرق 96ووٹوں کا فرق رہ گیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں