ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی، نیپرا

جمعرات 28 مارچ 2024 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ وصولی اپریل مئی اور جون کے بلز میں ہوگی۔

(جاری ہے)

قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 24-2023 دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ڈسکوز نے 4 روپے 43 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔قیمت میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں