سول سوسائٹی کا بچوں کےاستحصال کی روک تھام کے لئےسکولوں میں آگاہی پروگرامزشروع کرنے کا مطالبہ

منگل 16 اپریل 2024 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ماہر تعلیم فرخندہ اورنگزیب نےمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اساتذہ اور سکول منتظمین کے زیر اہتمام نابالغوں پرتشدد کی روک تھام کے لئے تعلیمی آگاہی پروگرامز اور معلوماتی لیکچرز شروع کیے جائیں، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آگاہی پروگرام کے تحت حکومت مشکوک افراد کی نشاندہی کے لئے اقدامات کرے جبکہ طلبا کو سکول کے احاطے میں تشدد کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کی ترغیب دی جائے ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کارکن ایوب ملک نے کہا کہ اس قسم کے اقدام سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں