علی امین کیخلاف غیر قانونی اسلحہ، شراب برآمدگی کیس،اگلی سماعت پر شہادتیں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں اگلی سماعت پر شہادتیں مکمل کرنے اور جرح کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے مؤقف اپنایا کہ کیس میں موجود گاڑی پیش کی جانی چاہیے وہ ضروری ہے جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے یقین دلایا کہ گاڑی اگلی سماعت پر پیش کردیں گے۔عدالت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر شہادتیں مکمل کرکے جرح کی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں