سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادر ہے ، لیاقت بلوچ
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا ہے۔ آئین کے آرٹیکلز 90، 91، اور 92 اس حوالے سے بالکل واضح ہیں، جن کے مطابق وزیراعظم وفاقء وزراء اور وزراء مملکت کی تقرری تو موجود ہے، لیکن نائب وزیراعظم کا منصب آئین میں کہیں موجود نہیں، نائب امیر جماعت اسلامی
پیر 29 اپریل 2024 22:56
(جاری ہے)
ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔
اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اٴْنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ سیاست، جمہوریت اور آئینی نظام کے استحکام کے لیے آئین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔ حسبِ منشائ آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی آزادی، کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں سے ہی عوامی بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ججوں کی تقرری، ترقی اور مقدمات کا نظامِ تفتیش اور نظامِ سماعت ناقص ہے۔ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارٴْسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی اور نتیجتاً عام آدمی کی انصاف سے محرومی سماج میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ یاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔ کِسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بییار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔… اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان کی پیشی، سپریم کورٹ یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے
بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھجوانے کی تجاویز
حکومت کامالی سال 2025 میں40 کھرب روپے آمدنی بڑھانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں25فیصد اضافے کا فیصلہ
سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد سے زائد کمی
عمران خان اگست2023میں لاہور سے گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے منظرعام پر آئیں گے
خفیہ اداروں سے منسلک افراد کے عدالت داخلے پر پابندی عائد
عمران خان کو آج سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی بل کیس کی کارروائی کے دوران بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر آپریشنز،32 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے
-
بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھجوانے کی تجاویز
-
حکومت کامالی سال 2025 میں40 کھرب روپے آمدنی بڑھانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں25فیصد اضافے کا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد سے زائد کمی
-
عمران خان اگست2023میں لاہور سے گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے منظرعام پر آئیں گے
-
عمران خان کو آج سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی بل کیس کی کارروائی کے دوران بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا
-
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ججز کی عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت پر برہم
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان