وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

منگل 16 اپریل 2024 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 272 سے کم ہو کر تقریباً 142 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار تقریباً 116 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار تقریباً 2، گھاس کے پولن کی مقدار 4 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 15 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں