ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل و شکایات سنیں

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز سیّد شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل و شکایات سنیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ترجمان کی جانب جاری پریس ریلز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ ہم عوام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل و شکایات کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ اولین ترجیح ہے،شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں