وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 142 سے کم ہو کر تقریباً 117 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی جبکہ جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار تقریباً 87 رہی ۔اس کے علاوہ چیڑھ کے پولن کی مقدار تقریباً 3، گھاس کے پولن کی مقدار 5 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 16 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں