دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

جمعرات 18 اپریل 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) واپڈآنے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار500 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ29 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ25 ہزار500 کیوسک اور اخراج آمد ایک لاکھ25 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار200 کیوسک اور اخراج15 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار800 کیوسک اور اخراج 22 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1431.38 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.569 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1122.70 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.823 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں