صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پرصدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں۔

(جاری ہے)

سپیکر اورمہمانوں کی گیلری میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، غیرملکی سفیر، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ شخصیات موجود رہیں۔ غیرملکی سفیروں نے ہیڈفون لگاکرصدر مملکت کے خطاب کو توجہ سے سنا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں