وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 117 سے بڑھ کر تقریباً 124 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار تقریباً 94 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار تقریباً 4، گھاس کے پولن کی مقدار 6 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 20 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں