پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں، جین میریٹ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اسور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ جین میریٹ اس خوفناک ماضی سے باہر نکلیں، وائسرائن کا کردار ادا کرنا چھوڑ دیں اور غالب عوامی جذبات پر کچھ غور کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں